حدیث نمبر: 6505
عَنْ عُرْوَةَ أَنَّ عَائِشَةَ أَخْبَرَتْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِلْوَزَغِ: ((فُوَيْسِقٌ)) وَلَمْ أَسْمَعْهُ أَمَرَ بِقَتْلِهِ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ عروہ بیان کرتے ہیں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس کو بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چھپکلی کو موذی اور فاسق جانور قرار دیا،لیکن انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس قسم کی حدیث نہیں سنی کہ جس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو قتل کرنے کا حکم دیا ہو۔

وضاحت:
فوائد: … چھپکلی کو قتل کرنے کی روایت سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سمیت کئی صحابہ سے مروی ہے، ممکن ہے سیدہ کی مراد یہ ہو کہ انھوں نے بنفس نفیس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسے فرماتے ہوئے نہیں سنا۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / مسائل القتل والجرائم الأخرى وأحكام الدماء / حدیث: 6505
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «أخرجه البخاري: 1831، 3306، ومسلم: 2239 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24568 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25075»