حدیث نمبر: 638
عَنِ ابْنِ أَبِي أَوْسٍ عَنْ جَدِّهِ أَوْسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ وَاسْتَوْكَفَ ثَلَاثًا أَيْ غَسَلَ كَفَّيْهِ (زَادَ فِي رِوَايَةٍ مِنْ طَرِيقٍ آخَرَ) يَعْنِي غَسَلَ يَدَيْهِ ثَلَاثًا، فَقُلْتُ لِشُعْبَةَ: أَدْخَلَهُمَا فِي الْإِنَاءِ أَوْ غَسَلَهُمَا خَارِجًا؟ قَالَ: لَا أَدْرِي
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

سیدنا اوس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا اور تین دفعہ پانی بہایا، یعنی تین دفعہ ہتھیلیوں کو دھویا۔ ایک روایت میں ہے: یعنی ہاتھوں کو تین بار دھویا۔ میں نے امام شعبہ سے کہا: ”ہاتھوں کو برتن میں داخل کر دیا تھا یا برتن سے باہر کر کے دھویا تھا؟“ انہوں نے کہا: ”یہ تو میں نہیں جانتا۔“

وضاحت:
فوائد: … پہلے کئی احادیث میں یہ بات گزر چکی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وضو کے شروع میں تین بار ہاتھ دھوتے تھے۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / أبواب الوضوء / حدیث: 638
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف
تخریج حدیث «ضعيف لجھالة ابن ابي اوس۔ أخرجه النسائي: 1/ 64 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 16170 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 16270»