الفتح الربانی
كتاب الوقف— وقف کی کتاب
بَابُ مَشْرُوعِيَّةِ الْوَقْفِ وَفَضْلِهِ وَوَقْفِ الْمُشَاعِ وَالْمَنقُول باب: وقف کے جواز، اس کی فضیلت اورغیر منقسم اور منقول چیز کے وقف کا بیان
حدیث نمبر: 6314
وَعَنْهُ أَيْضًا قَالَ أَوَّلُ صَدَقَةٍ كَانَتْ فِي الْإِسْلَامِ صَدَقَةُ عُمَرَ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ احْبِسْ أُصُولَهَا وَسَبِّلْ ثَمَرَتَهَاترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ اسلا م میں سب سے پہلا صدقہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا کیا ہوا تھا، ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ان کھجوروں کی اصل کو روک لواور ان کے پھلوں کو اللہ تعالیٰ کے راستے میں خیرات کر دو۔
وضاحت:
فوائد: … اس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا مقصود وقف ہی تھا۔