الفتح الربانی
مسائل الهبة والهدية— ہبہ اور ہدیہ کے مسائل
بَابُ مَا جَاءَ فِي جَوَازِهِمَا باب: عمری اور رقبی کے جائز ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 6299
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْعُمْرَى مِيرَاثٌ لِأَهْلِهَا أَوْ جَائِزَةٌترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس کو عمریٰ دیا گیا، وہ اسی کے اہل کی میراث بن جائے گا یا اسی کے لیے نافذ ہو جائے گا۔
وضاحت:
فوائد: … یعنی جس کو کوئی چیز بطورِ عمری دی جائے گی، وہ اسی کی ہو جائے گی اور اس کے بعد اس کے وارثوں میں تقسیم کر دی جائے گی، دینے والے کا حق ختم ہو جائے گا۔