حدیث نمبر: 6216
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنْ عُدِيَ عَلَى مَالِي قَالَ فَانْشُدِ اللَّهَ قَالَ فَإِنْ أَبَوْا عَلَيَّ قَالَ انْشُدِ اللَّهَ قَالَ فَإِنْ أَبَوْا عَلَيَّ قَالَ فَانْشُدِ اللَّهَ قَالَ فَإِنْ أَبَوْا عَلَيَّ قَالَ فَقَاتِلْ فَإِنْ قُتِلْتَ فَفِي الْجَنَّةِ وَإِنْ قَتَلْتَ فَفِي النَّارِ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! اگر کوئی آدمی ظلم کرتے ہوئے میرا مال لینا چاہے تو میں کیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اسے اللہ کا واسطہ دے۔ اس نے کہا: اگر وہ نہ مانے تو؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو اسے اللہ کا واسطہ دے۔ اس نے کہا: اگر وہ پھرنہ مانے تو؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تیسری بار اسے اللہ کا واسطہ دے۔ اس نے کہا: اگر وہ پھر بھی نہ مانے تو؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اب کی بار اس سے لڑائی کر، اور اگر اس لڑائی میں تو قتل ہو گیا توتو جنت میں جائے گا اور اگر وہ مارا گیا تو وہ دوزخ میں جائے گا۔

حوالہ حدیث الفتح الربانی / مسائل الغصب / حدیث: 6216
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «حديث صحيح۔ أخرجه مسلم: 140 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8475 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8456»