حدیث نمبر: 619
عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ سَلْعٍ قَالَ: كَانَ عَبْدُ خَيْرٍ يُؤُمُّنَا فِي الْفَجْرِ فَقَالَ: صَلَّيْتُ يَوْمًا الْفَجْرَ خَلْفَ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَلَمَّا سَلَّمَ قَامَ وَقُمْنَا مَعَهُ فَجَاءَ يَمْشِي حَتَّى انْتَهَى إِلَى الرَّحْبَةِ فَجَلَسَ وَسَنَدَ ظَهْرَهُ إِلَى الْحَائِطِ ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَقَالَ: يَا قَنْبَرُ! ائْتِنِي بِالرَّكْوَةِ وَالطَّسْتِ، ثُمَّ قَالَ لَهُ: صُبَّ، فَصَبَّ عَلَيْهِ فَغَسَلَ كَفَّيْهِ ثَلَاثًا، (فَذَكَرَ نَحْوَ الْحَدِيثِ السَّابِقِ مُخْتَصَرًا وَفِي آخِرِهِ) فَقَالَ: هَذَا وَضُوءُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

عبدالملک بن سلع رحمہ اللہ کہتے ہیں: عبد خیر رحمہ اللہ نماز فجر میں ہماری امامت کرواتے تھے، انہوں نے کہا: ایک دن میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی اقتدا میں نماز فجر ادا کی، جب انہوں نے سلام پھیرا تو وہ کھڑے ہوئے اور ہم بھی کھڑے ہو گئے، وہ چلتے چلتے رحبہ میں آ گئے اور اپنی کمر کو دیوار کا سہارا دے کر بیٹھ گئے، پھر سر اٹھایا اور کہا: ”قنبر! ڈول اور چلمچی لے آؤ۔“ پھر اس کو کہا: ”پانی بہاؤ،“ پس اس نے ان پر پانی بہایا اور انہوں نے اپنی ہتھیلیوں کو تین دفعہ دھویا، … پھر سابقہ حدیث کی طرح بالاختصار ذکر کیا اور اس کے آخر میں ہے: انہوں نے کہا: ”یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وضو ہے۔“

حوالہ حدیث الفتح الربانی / أبواب الوضوء / حدیث: 619
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «حديث حسن ۔ أخرجه النسائي في الكبري : 161 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1008 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1008»