الفتح الربانی
مسائل الوديعة والعارية— ودیعت اور عاریہ کے مسائل
بَابُ مَا جَاءَ فِي ضَمَانِ الْوَدِيْعَةِ وَالْعَارِيَةِ باب: ودیعت اور عاریہ کے طور پر دی ہوئی چیزوں کی ضمانت کا بیان
حدیث نمبر: 6158
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَرْبَعٌ إِذَا كُنَّ فِيكَ فَلَا عَلَيْكَ مَا فَاتَكَ مِنَ الدُّنْيَا مِنْهَا حِفْظُ أَمَانَةٍترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر و رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: چار چیزیں ہیں، اگر وہ تجھ میں پائی جائیں گی تو دنیا کی کوئی چیز فوت ہو جانے سے تیرا کوئی نقصان نہیں ہو گا، (ان میں سے ایک چیز) امانت کی حفاظت ہے۔
وضاحت:
فوائد: … حدیث کا یہ حصہ دلالت کرتا ہے کہ امانت کی نگہداشت ایک اہم ترین فریضہ ہے۔ جس کے دامن میں دونوں جہاں کے منافع سمٹ آتے ہیں۔