حدیث نمبر: 6154
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ لُقْمَانَ الْحَكِيمَ كَانَ يَقُولُ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ إِذَا اسْتُودِعَ شَيْئًا حَفِظَهُ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: لقمان حکیم کہا کرتے تھے کہ جب کسی چیز کو اللہ تعالی کے سپرد کیا جاتا ہے تو وہ اس کی حفاظت کرتا ہے۔

وضاحت:
فوائد: … نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر پر جانے والے شخص کو الوداع کہتے تو یہ دعا دیتے تھے: اَسْتَوْدِعُ اللّٰہَ دِیْنَکَ وَاَمَانَتَکَ وَخَوَاتِیْمَ عَمَلِکَ۔ … ’’میں تیرے دین، تیری امانت اور تیرے عمل کے خاتموں کو اللہ تعالی کے سپرد کرتا ہوں۔‘‘ (ترمذی: ۳۴۴۳)
حوالہ حدیث الفتح الربانی / مسائل الوديعة والعارية / حدیث: 6154
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «اسناده صحيح۔ أخرجه النسائي في ’’الكبري‘‘: 10352 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 5606 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 5606»