حدیث نمبر: 6084
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ الصُّلْحُ جَائِزٌ بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مسلمانوں کے مابین صلح کروانا جائز عمل ہے۔

وضاحت:
فوائد: … یہ مسلم معاشرے کی ذمہ داری ہے کہ جب بھی لوگوں کے درمیان کے تعلقات معمول سے ہٹنا شروع ہو جائیں تو وہ فوراً کنٹرول کریں، حالات کو معمولی پر لائیں اور لوگوں میں مصالحانہ ماحول کو برقرار رکھیں۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب الصلح وأحكام الجرار / حدیث: 6084
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «اسناده حسن۔ أخرجه ابوداود: 3594 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8784 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8770»