الفتح الربانی
كتاب التفليس والحجر— مفلسی اور مالی معاملات پر پابندی لگانے کے مسائل
بَاب مَنْ وَجَدَ سِلْعَتَهُ عِنْدَ رَجُلٍ اِبْتَاعَهَا مِنْهُ وَقَدْ أَفْلَس باب: جو آدمی اپنا سامان مفلس ہو جانے والے خریدار کے پاس پا لینے
حدیث نمبر: 6073
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَنْ وَجَدَ عَيْنَ مَالِهِ وَفِي لَفْظٍ مَتَاعَهُ عِنْدَ رَجُلٍ قَدْ أَفْلَسَ فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ مِمَّنْ سِوَاهُترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا ابو ہر یرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو شخص بعینہ اپنا مال و متاع اس آدمی کے پاس پاتا ہے، جو مفلس ہوچکا ہے تو وہ دوسرے قرض خواہوں کی بہ نسبت اس کا زیادہ حق رکھتاہے۔