الفتح الربانی
كتاب الرهن— گروی کا بیان
بَابُ جَوَازِ الرِّهْنِ فِي الْحَضَرِ باب: حضر میں گر وی رکھنے کے جوازکا بیان
حدیث نمبر: 6063
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ وَلَقَدْ رَهَنَ يَعْنِي رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ دِرْعًا لَهُ عِنْدَ يَهُودِيٍّ بِالْمَدِينَةِ أَخَذَ مِنْهُ طَعَامًا فَمَا وَجَدَ مَا يَفْتَكُّهَا بِهِ زَادَ فِي رِوَايَةٍ حَتَّى مَاتَترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ کے ایک یہودی کے ہاں اپنی زرہ گر وی رکھ کر اس سے اناج لیاتھا، وفات تک اتنی گنجائش نہ ہو سکی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کو واپس لے لیتے ۔