حدیث نمبر: 605
عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَاصِمِ بْنِ سُفْيَانَ الثَّقَفِيِّ أَنَّهُمْ غَزَوْا غَزْوَةَ السَّلَاسِلِ فَفَاتَهُمُ الْغَزْوُ فَرَابَطُوا ثُمَّ رَجَعُوا إِلَى مُعَاوِيَةَ وَعِنْدَهُ أَبُو أَيُّوبَ وَعُقْبَةُ بْنُ عَامِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ فَقَالَ عَاصِمٌ: يَا أَبَا أَيُّوبَ! فَاتَنَا الْغَزْوُ الْعَامَ وَقَدْ أُخْبِرْنَا أَنَّ مَنْ صَلَّى فِي الْمَسْجِدِ (وَفِي رِوَايَةٍ: فِي الْمَسَاجِدِ الْأَرْبَعَةِ) غُفِرَ لَهُ ذَنْبُهُ، فَقَالَ: ابْنَ أَخِي! أَدُلُّكَ عَلَى أَيْسَرَ مِنْ ذَلِكَ؟ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ((مَنْ تَوَضَّأَ كَمَا أُمِرَ وَصَلَّى كَمَا أُمِرَ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ عَمَلٍ)) أَكَذَاكَ يَا عُقْبَةُ؟ قَالَ: نَعَمْ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

عاصم بن سفیان ثقفی رحمہ اللہ کہتے ہیں: ہم لوگ غزوہ سلاسل کے لیے گئے، لیکن یہ غزوہ رہ گیا، پس انہوں نے سرحد پر پہرہ دیا اور پھر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی طرف لوٹ آئے جبکہ ان کے پاس سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ اور سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بھی بیٹھے تھے، عاصم نے کہا: ”اے ابو ایوب! اس سال ہم سے جہاد فوت ہو گیا ہے، جبکہ ہمیں بتلایا گیا ہے کہ جو آدمی چار مسجدوں میں نماز پڑھے گا، اس کے گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔“ انہوں نے کہا: ”بھتیجے! کیا میں تجھے اس سے آسان عمل نہ بتا دوں؟ بیشک میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ’جس نے اس طرح وضو کیا، جس طرح اس کو حکم دیا گیا اور اس طرح نماز پڑھی، جیسے اس کو پڑھنے کا حکم دیا گیا، تو اس کے سابقہ گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔‘ عقبہ! اسی طرح حدیث ہے نا؟“ انہوں نے کہا: ”جی ہاں۔“

حوالہ حدیث الفتح الربانی / أبواب الوضوء / حدیث: 605
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «المرفوع منه صحيح لغيره۔ أخرجه ابن ماجه: 1196، والنسائي: 1/ 90 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 23595 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23993»