حدیث نمبر: 604
عَنْ أَبِي مُسْلِمٍ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى أَبِي أُمَامَةَ وَهُوَ يَتَفَلَّلُ فِي الْمَسْجِدِ وَيَدْفَنُ الْقَمْلَ فِي الْحَصَى، فَقُلْتُ لَهُ: يَا أَبَا أُمَامَةَ! إِنَّ رَجُلًا حَدَّثَنِي عَنْكَ أَنَّكَ قُلْتَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ((مَنْ تَوَضَّأَ فَأَسْبَغَ الْوُضُوءَ فَغَسَلَ يَدَيْهِ وَوَجْهَهُ وَمَسَحَ عَلَى رَأْسِهِ وَأُذُنَيْهِ ثُمَّ قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ الْمَفْرُوضَةِ غُفِرَ لَهُ فِي ذَلِكَ الْيَوْمِ مَا مَشَتْ إِلَيْهِ رِجْلُهُ وَقَضَتْ عَلَيْهِ يَدَاهُ وَسَمِعَتْ إِلَيْهِ أُذُنَاهُ وَنَظَرَتْ إِلَيْهِ عَيْنَاهُ وَحَدَّثَ بِهِ نَفْسُهُ مِنْ سُوءٍ)) قَالَ: وَاللَّهِ! لَقَدْ سَمِعْتُهُ مِنْ نَبِيِّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَا لَا أُحْصِيهِ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

ابو مسلم رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ کے پاس گیا، جبکہ وہ مسجد میں بیٹھے جوئیں تلاش کر رہے تھے اور ان کو کنکریوں میں دبا رہے تھے، میں نے کہا: ”اے ابو امامہ! بیشک ایک آدمی نے تمہارے حوالے سے یہ حدیث بیان کی ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’جس نے وضو کیا اور اچھا وضو کیا، پس ہاتھ دھوئے، چہرہ دھویا، سر اور کانوں کا مسح کیا اور پھر فرضی نماز کے لیے کھڑا ہوا، تو اس کے اس دن کے وہ گناہ معاف کر دیے جائیں گے کہ جن کی طرف اس کا پاؤں چل کر گیا، جن کے بارے میں ہاتھوں نے فیصلہ کیا، جن کو کانوں نے سنا، آنکھوں نے دیکھا اور ان کے بارے میں نفس نے بری گفتگو کی۔‘“ انہوں نے کہا: ”اللہ تعالیٰ کی قسم! میں نے یہ حدیث بے شمار دفعہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے۔“

حوالہ حدیث الفتح الربانی / أبواب الوضوء / حدیث: 604
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «صحيح بطرقه وشواهده۔ أخرجه الطبراني في الكبير : 8032، وعبد الرزاق: 1745، ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22272 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22628»