الفتح الربانی
أبواب أحكام العيوب— عیوب کے احکام کے ابواب
بَابُ وُجُوبِ تَبِينِ الْعَيْبِ وَعَدَمِ الْغَشِ وَوَعِيدِ مَنْ غَشَ باب: عیوب کے احکام کے ابواب عیب کو واضح کر دینے، دھوکہ نہ کرنے اور دھوکہ کرنے والے کی وعید کا بیان
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِرَجُلٍ يَبِيعُ طَعَامًا فَسَأَلَهُ كَيْفَ يَبِيعُ فَأَخْبَرَهُ فَأُوحِيَ إِلَيْهِ أَدْخِلْ يَدَكَ فِيهِ فَأَدْخَلَ يَدَهُ فَإِذَا هُوَ مَبْلُولٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ مِنَّا مَنْ غَشَّ۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک آدمی کے پاس سے گزرے ، وہ اناج فروخت کررہاتھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ا س سے فروخت کرنے کی کیفیت دریافت کی، اس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تفصیل بتائی، لیکن اُدھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بذریعہ وحی کہا گیا کہ اپنا ہاتھ اس اناج میں داخل کرو، پس جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا ہاتھ مبارک اس میں داخل کیا تو وہ اندر سے تر تھا، پھر رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ ہم میں سے نہیں ہے، جس نے دھوکہ کیا۔