حدیث نمبر: 567
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ حَدَّثَنِي أَبِي ثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ثَنَا غَيْلَانُ بْنُ جَرِيرٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَسْتَاكُ وَهُوَ وَاضِعٌ طَرْفَ السِّوَاكِ عَلَى لِسَانِهِ يَسْتَنُّ إِلَى فَوْقَ، فَوَصَفَ حَمَّادٌ كَأَنَّهُ يَرْفَعُ سِوَاكَهُ، قَالَ حَمَّادٌ: وَوَصَفَهُ لَنَا غَيْلَانُ قَالَ: كَانَ يَسْتَنُّ طُولًا
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

سیدنا ابو موسی اشعری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر داخل ہوا، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسواک کر رہے تھے اور مسواک کا کنارہ زبان پر تھا اور اوپر کو مسواک کر رہے تھے۔ حماد رحمہ اللہ نے اس کیفیت کو یوں بیان کیا کہ گویا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے مسواک کو اٹھا رہے تھے، پھر حماد رحمہ اللہ نے کہا کہ غیلان رحمہ اللہ نے ہمیں یہ کیفیت بیان کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم طول میں مسواک کرتے تھے۔

وضاحت:
فوائد: … اس حدیث سے معلوم ہوا کہ زبان پر لمبائی میں مسواک کی جائے گی، نیز مسواک صرف دانتوں کے ساتھ خاص نہیں ہے۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب الطهارة / حدیث: 567
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «أخرجه البخاري: 244، ومسلم: 254 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 19737 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19975»