الفتح الربانی
كتاب الطهارة— طہارت کے ابواب
فَصْلٌ فِي نَضْحِ الْفَرْجِ بِالْمَاءِ بَعْدَ الِاسْتِنْجَاءِ باب: استنجاء کے بعد شرمگاہ پر پانی کے چھینٹے مارنے کا بیان
حدیث نمبر: 549
(وَمِنْ طَرِيقٍ آخَرَ) عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ ثَقِيفٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بَالَ وَنَضَحَ فَرْجَهُترجمہ:محمد محفوظ اعوان
(دوسری سند) بنو ثقیف کے ایک آدمی کا باپ رضی اللہ عنہ بیان کرتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیشاب کیا اور اپنی شرمگاہ پر چھینٹے مارے۔
وضاحت:
فوائد: … حضرت زید بن حارثہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((أَتَاہُ جِبْرِیْلُ عَلَیْہِ السَّلَامُ فِيْ أَوَّلِ مَا أُوْحِيَ إِلَیْہِ، فَعَلَّمَہٗ الْوُضُوْئَ وَالصَّلَاۃَ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنَ الْوُضُوْئِ، أَخَذَ غُرْفَۃً مِنْ مَّائٍ فَنَضَحَ بِھَا فَرْجَہٗ۔)) … آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف وحی کے ابتدائی زمانے میں جبریل آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو وضو اور نماز کی تعلیم دی، جب وہ وضو سے فارغ ہوئے تو پانی کا ایک چلو لیا اور اسے اپنی شرمگاہ پر چھڑک دیا۔ (ابن ماجہ:۱/۱۷۲ـ ۱۷۳، صحیحہ: ۸۴۱)معلوم ہوا کہ وضو کے بعد پانی کا ایک چلو شرمگاہ پر چھڑک دینا چاہیے۔