الفتح الربانی
كتاب الطهارة— طہارت کے ابواب
بَابٌ فِي الِاسْتِنْجَاءِ بِالْمَاءِ وَالنَّهْيِ عَنْ مَسِّ الذَّكَرِ بِالْيَمِينِ وَالِاسْتِنْجَاءِ بِهَا باب: پانی سے استنجا کرنے کا بیان اور دائیں ہاتھ سے عضوِ خاص کو چھونے اور اس سے استنجاء کرنے سے نہی کا بیان
حدیث نمبر: 541
(وَعَنْهَا مِنْ طَرِيقٍ آخَرَ) قَالَتْ: مُرْنَ أَزْوَاجَكُنَّ يَغْسِلُوا عَنْهُمْ أَثَرَ الْخَلَاءِ وَالْبَوْلِ، فَإِنَّا نَسْتَحْيِي أَنْ نَنْهَاهُمْ عَنْ ذَلِكَ وَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَفْعَلُهُترجمہ:محمد محفوظ اعوان
(دوسری سند سے) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: "اپنے خاوندوں سے کہو کہ وہ قضائے حاجت اور پیشاب کے نشانات دھو لیا کریں، کیونکہ ہم انہیں اس بارے میں کہتے ہوئے شرم محسوس کرتی ہیں، اور بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایسا کیا کرتے تھے۔"