الفتح الربانی
كتاب الأيمان والنذور— قسم اور نذر کے مسائل
بَاب قَضَاءِ الْمَنْدُورَاتِ عَنِ الْمَيِّتِ باب: میت کی طرف سے نذریں پوری کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 5394
عَنْهُ أَيْضًا أَنَّ سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَنْ نَذْرٍ كَانَ عَلَى أُمِّهِ تُوُفِّيَتْ قَبْلَ أَنْ تَقْضِيَهُ فَقَالَ اقْضِهِ عَنْهَاترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس نذر کے بارے میں سوال کیا جو اس کی ماں نے مانی تھی، لیکن اس کو پورا کرنے سے پہلے فوت ہو گئی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو تو اس کی طرف سے پورا کر دے۔