حدیث نمبر: 5286
عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ إِنَّا كُنَّا نَبِيعُ سَرَارِيَّنَا وَأُمَّهَاتِ أَوْلَادِنَا وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِينَا حَيٌّ لَا يَرَى بِذَلِكَ بَأْسًا
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم اپنے قیدیوں کو اور امہات الاولاد کو بیچ دیا کرتے تھے، جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم میں بقید ِ حیات تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس میں کوئی حرج خیال نہیں کیا کرتے تھے۔

وضاحت:
فوائد: … سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: بِعْنَا أُمَّہَاتِ الْأَوْلَادِ عَلٰی عَہْدِ رَسُولِ اللَّہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَأَبِی بَکْرٍ فَلَمَّا کَانَ عُمَرُ نَہَانَا فَانْتَہَیْنَا۔ … ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عہد ِ مبارک میں اور سیدنا سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ کے زمانۂ خلافت میں امہات الاولاد کو بیچ دیتے تھے، لیکن جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آئے تو انھوں نے منع کر دیا اور ہم ایسا کرنے سے رک گئے۔ (ابوداود: ۳۹۵۴)
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب العتق / حدیث: 5286
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «اسناده صحيح علي شرط مسلم، أخرجه ابن ماجه: 2517، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14446 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14500»