الفتح الربانی
كتاب العتق— (غلاموں اور لونڈیوں کی) آزادی کے مسائل
باب مَا جَاءَ فِي التَّدْبِيرِ وَجَوَازِ بَيعِ الْمُدَبَّرِ لحاجة باب: تدبیر اور کسی ضرورت کے پیش نظر مُدَبّر غلام کو بیچنے کے جواز کا بیان
حدیث نمبر: 5277
عَنْهُ أَيْضًا أَنَّ رَجُلًا دَبَّرَ عَبْدًا لَهُ وَعَلَيْهِ دَيْنٌ فَبَاعَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي دَيْنِ مَوْلَاهُترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدناجابر رضی اللہ عنہ سے ہی مروی ہے کہ ایک آدمی نے اپنے ایک غلام کو مُدَبّر بنا یا تھا، جبکہ اس پر قرض بھی تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس غلام کو مالک کا قرض ادا کرنے کے لیے بیچ دیا تھا۔