حدیث نمبر: 5214
عَنْ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ أَعْتَقْتُ جَارِيَةً لِي فَدَخَلَ عَلَيَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرْتُهُ بِعِتْقِهَا فَقَالَ آجَرَكِ اللَّهُ أَمَّا أَنَّكِ لَوْ أَعْطَيْتِهَا أَخْوَالَكِ كَانَ أَعْظَمَ لِأَجْرِكِ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ زوجہ ٔ رسول سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: میں نے اپنی ایک لونڈی آزاد کی، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس تشریف لائے اور میں نے اس کی آزادی کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بتلایا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ تجھے اجر دے، لیکن اگر تونے یہ لونڈی اپنے ماموؤں کو دی ہوتی تو یہ عمل تیرے لیے بہت بڑے اجر کا باعث ہوتا۔

وضاحت:
فوائد: … ممکن ہے کہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ماموؤں کو لونڈی کی ضرورت ہو۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب العتق / حدیث: 5214
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «أخرجه البخاري: 2592، ومسلم: 999، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26817 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27354»