حدیث نمبر: 521
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ لَهُ الْمُشْرِكُونَ: إِنَّا نَرَى صَاحِبَكُمْ يُعَلِّمُكُمْ حَتَّى يُعَلِّمَكُمُ الْخِرَاءَةَ، قَالَ: أَجَلْ، إِنَّهُ يَنْهَانَا أَنْ يَسْتَنْجِيَ أَحَدُنَا بِيَمِينِهِ أَوْ يَسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةَ وَيَنْهَانَا عَنِ الرَّوْثِ وَالْعِظَامِ وَقَالَ: ((لَا يَسْتَنْجِي أَحَدُكُمْ بِدُونِ ثَلَاثَةِ أَحْجَارٍ))
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ مشرکوں نے ان سے مذاق کرتے ہوئے کہا: ”ہم دیکھتے ہیں کہ تمہارا نبی تو تمہیں قضائے حاجت کے آداب کی بھی تعلیم دیتا ہے،“ انہوں نے آگے سے کہا: ”جی بالکل، بیشک آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں منع کیا ہے کہ کوئی آدمی دائیں ہاتھ سے استنجا کرے یا قبلہ رخ ہو کر قضائے حاجت کرے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں لید اور ہڈی سے استنجا کرنے سے منع کیا ہے، نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’کوئی آدمی تین پتھروں سے کم سے استنجا نہ کرے۔‘“

حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب الطهارة / حدیث: 521
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «أخرجه مسلم: 262 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 23708 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24109»