حدیث نمبر: 5191
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَكْرَهُ الشِّكَالَ مِنَ الْخَيْلِ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شِکَال گھوڑے کو ناپسند کرتے تھے۔

وضاحت:
فوائد: … یہ وہ گھوڑا ہوتا ہے جس کی دائیں ٹانگ میں یا دائیں ہاتھ اور بائیں ٹانگ میں سفیدی ہو۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / أبواب السبق والرمي / حدیث: 5191
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «أخرجه مسلم: 1875، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7402 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7402»