حدیث نمبر: 5185
عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَفْتِلُ عُرْفَ فَرَسٍ بِأُصْبُعَيْهِ وَهُوَ يَقُولُ الْخَيْلُ مَعْقُودٌ بِنَوَاصِيهَا الْخَيْرُ الْأَجْرُ وَالْمَغْنَمُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ سیدنا جریر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی انگلیوں کے ساتھ گھوڑے کی گردن کے بال بٹتے اور فرماتے: قیامت کے دن تک گھوڑوں کی پیشانیوں کے ساتھ خیر یعنی اجر اور غنیمت وابستہ کر دی گئی ہے۔

وضاحت:
فوائد: … اپنے دست ِ مبارک سے گھوڑے کے بال بٹنا گھوڑوں سے محبت، پیار اور لگاؤ کی بنا پر تھا۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / أبواب السبق والرمي / حدیث: 5185
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «أخرجه مسلم: 1872، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 19196 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19410»