الفتح الربانی
كتاب الطهارة— طہارت کے ابواب
بَابُ النَّهْيِ عَنِ اسْتِقْبَالِ الْقِبْلَةِ أَوِ اسْتِدْبَارِهَا وَقْتَ الْحَاجَةِ باب: قضائے حاجت کے وقت قبلہ کی طرف منہ کرنے یا پیٹھ کرنے سے منع کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 507
عَنْ مَعْقِلِ بْنِ أَبِي مَعْقِلِ الْأَسْدِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ نَهَى أَنْ نَسْتَقْبِلَ الْقِبْلَتَيْنِ بِبَوْلٍ أَوْ غَائِطٍترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا معقل بن ابو معقل اسدی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا کہ ”ہم پیشاب یا پائخانہ کرتے وقت دو قبلوں کی طرف منہ کریں۔“
وضاحت:
فوائد: … دوسرے قبلہ سے مراد بیت المقدس ہے، جو کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا قبلۂ اول تھا۔