الفتح الربانی
كتاب الطهارة— طہارت کے ابواب
بَابُ النَّهْيِ عَنِ اسْتِقْبَالِ الْقِبْلَةِ أَوِ اسْتِدْبَارِهَا وَقْتَ الْحَاجَةِ باب: قضائے حاجت کے وقت قبلہ کی طرف منہ کرنے یا پیٹھ کرنے سے منع کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 506
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ الزُّبَيْدِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: أَنَا أَوَّلُ مَنْ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ((لَا يَبُولُ أَحَدُكُمْ مُسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةِ)) وَأَنَا أَوَّلُ مَنْ حَدَّثَ النَّاسَ بِذَلِكَترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا عبداللہ بن حارث زبیدی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ”میں پہلا آدمی ہوں، جس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ’تم میں سے کوئی آدمی قبلہ رخ ہو کر پیشاب نہ کرے۔‘ اور میں پہلا آدمی ہوں، جس نے لوگوں کو یہ حدیث بیان کی۔“