الفتح الربانی
كتاب الطهارة— طہارت کے ابواب
بَابٌ فِيمَا يَقُولُ الْمُتَخَلِّي عِنْدَ دُخُولِهِ وَخُرُوجِهِ باب: قضائے حاجت کرنے والے کا داخل ہوتے وقت اور نکلتے وقت دعا پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 503
عَنْ شُعْبَةَ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَتَى الْخَلَاءَ قَالَ: ((أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الْخُبْثِ وَالْخَبَيْثِ أَوِ الْخَبَائِثِ)) قَالَ شُعْبَةُ: وَقَدْ قَالَهُمَا جَمِيعًاترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بیت الخلاء کو آتے تھے تو یہ دعا پڑھتے تھے: «أَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الْخُبْثِ وَالْخَبَائِثِ» … ”میں خبث اور خبیث سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتا ہوں۔“
وضاحت:
فوائد: … اس روایت کے جامع ترمذی وغیرہ میں یہ الفاظ ہیں: ((أَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الْخُبْثِ وَالْخَبَیْثِ أَوِ الْخُبْثِ وَالْخَبَائِثِ۔))
اَلْخُبْث: ناپاکی، گندگی، برائی، کراہت، مذمت
اَلْخَبَیْث: ناپاک، گندا، برا، مکروہ، مذموم، اذیت رساں
اَلْخُبْث: ناپاکی، گندگی، برائی، کراہت، مذمت
اَلْخَبَیْث: ناپاک، گندا، برا، مکروہ، مذموم، اذیت رساں