الفتح الربانی
كتاب الطهارة— طہارت کے ابواب
بَابٌ فِيمَا جَاءَ فِي الْمَوَاضِعِ الَّتِي نُهِيَ عَنِ الْبَوْلِ فِيهَا باب: ان مقامات کا بیان، جہاں پیشاب کرنے سے منع کیا گیا ہے
حدیث نمبر: 486
(وَعَنْهُ مِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ) قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَبُولَ الرَّجُلُ فِي مُسْتَحَمِّهِ، فَإِنَّ عَامَّةَ الْوِسْوَاسِ مِنْهُترجمہ:محمد محفوظ اعوان
(دوسری سند) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا کہ ”آدمی اپنے غسل خانے میں پیشاب کرے،“ کیونکہ عام وسوسے اسی وجہ سے ہوتے ہیں۔
وضاحت:
فوائد: … بہرحال غسل خانے میں پیشاب کرنا منع ہے، اس کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں، مثلا: اس جگہ کا ناپاک ہو جانا، وہاں سے بد بو آنا، اس کی وجہ سے وسوسے پیدا ہونا، فطرت کا اس چیز کو سخت ناپسند کرنا۔