الفتح الربانی
كتاب الطهارة— طہارت کے ابواب
فَصْلٌ مِنْهُ فِيمَا جَاءَ فِي بَوْلِ الْغُلَامِ وَالْجَارِيَةِ باب: بچے اور بچی کے پیشاب کا بیان
حدیث نمبر: 451
عَنْ أُمِّ كُرْزٍ الْخُزَاعِيَّةِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِغُلَامٍ فَبَالَ عَلَيْهِ فَأَمَرَ بِهِ فَنُضِحَ، وَأُتِيَ بِجَارِيَةٍ فَبَالَتْ عَلَيْهِ فَأَمَرَ بِهِ فَغُسِلَترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدہ ام کرز خزاعیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک بچے کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا، اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر پیشاب کر دیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ ”اس پر چھینٹے مار دیے جائیں،“ پھر ایک بچی کو لایا گیا، اس نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر پیشاب کر دیا، اس کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ (اس کو دھویا جائے)، پس اسے دھو دیا گیا۔