حدیث نمبر: 447
(وَعَنْهَا مِنْ طَرِيقٍ آخَرَ) أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِصَبِيٍّ لِيُحَنِّكَهُ فَأَجْلَسَهُ فِي حِجْرِهِ فَبَالَ عَلَيْهِ فَدَعَا بِمَاءٍ فَأَتْبَعَهُ إِيَّاهُ، قَالَ وَكِيعٌ: فَأَتْبَعَهُ إِيَّاهُ وَلَمْ يَغْسِلْهُ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

(دوسری سند) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک بچے کو اس لیے لایا گیا تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو گڑتی دیں، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو اپنی گود میں بٹھا دیا اور اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر پیشاب کر دیا، سو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی منگوایا اور اس کے پیچھے لگا دیا، وکیع رحمہ اللہ راوی نے کہا: پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی کو اس کے پیچھے لگایا اور دھویا نہیں۔

حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب الطهارة / حدیث: 447
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24760»