حدیث نمبر: 443
(وَعَنْهَا مِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ بِنَحْوِهِ) وَفِيهِ: فَوَلَدَتْ حَسَنًا فَأُعْطِيتُهُ فَأَرْضَعْتُهُ حَتَّى تَحَرَّكَ، أَوْ فَطَمْتُهُ، ثُمَّ جِئْتُ بِهِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَأَجْلَسْتُهُ فِي حِجْرِهِ فَبَالَ، فَضَرَبْتْ بَيْنَ كَتِفَيْهِ، فَقَالَ: ((ارْفُقِي بِابْنِي رَحِمَكِ اللَّهُ)) وَفِيهِ أَيْضًا قَالَ: ((إِنَّمَا يُغْسَلُ بَوْلُ الْجَارِيَةِ وَيُنْضَحُ بَوْلُ الْغُلَامِ))
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

(دوسری سند) سیدہ ام فضل رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: پس سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کو جنم دیا اور وہ میرے (سیدہ ام فضل رضی اللہ عنہا کے) حوالے کر دیا گیا، میں نے ان کو دودھ پلایا، یہاں تک کہ بچہ چلنے کا قابل ہو گیا یا (راوی نے کہا) میں نے دودھ چھڑوا دیا، بہرحال پھر میں اس بچے کو لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور اس کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی گود میں بٹھا دیا اور اس نے وہاں پیشاب کر دیا، میں نے اس کے کندھوں کے درمیان ضرب لگائی، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ تجھ پر رحم کرے، میرے بچے کے ساتھ نرمی کرو۔“ اس حدیث میں یہ بھی ہے: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صرف بچی کے پیشاب کو دھویا جاتا ہے اور بچے کے پیشاب پر چھینٹے مارے جاتے ہیں۔“

حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب الطهارة / حدیث: 443
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27412»