الفتح الربانی
كتاب الطهارة— طہارت کے ابواب
بَابٌ فِيمَا جَاءَ فِي بَوْلِ الْآدَمِيِّ باب: بندے کے پیشاب کا بیان
حدیث نمبر: 441
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((أَكْثَرُ عَذَابِ الْقَبْرِ فِي الْبَوْلِ))ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قبر کا عذاب زیادہ تر پیشاب کی وجہ سے ہوتا ہے۔“
وضاحت:
فوائد: … انسان کا پیشاب بالاتفاق ناپاک ہے، ایک درہم سے کم مقدار نجاست کی گنجائش پیدا کرنا کسی طرح بھی درست نہیں ہے، بچے اور بچی کے پیشاب کا حکم اور اس کو پاک کرنے کا طریقہ اگلے باب میں آ رہا ہے۔