الفتح الربانی
كتاب الحج والعمرة— حج اور عمرہ کے ابواب
بَابُ طَوَافِ الْقُدُومِ وَالرَّمَلِ وَالِاضْطِبَاعِ فِيهِ باب: طوافِ قدوم اور اس میں رمل اور اضطباع کا بیان
حدیث نمبر: 4329
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ طَافَ سَبْعًا وَطَافَ سَعْيًا، وَإِنَّمَا سَعَى أَحَبَّ أَنْ يُرِيَ النَّاسَ قُوَّتَهُترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیت اللہ کے گرد سات چکر لگائے اور (پہلے تین چکر) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دوڑ کر پورے کیے، تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کو اپنی قوت دکھائیں۔