الفتح الربانی
كتاب الحج والعمرة— حج اور عمرہ کے ابواب
الْفَصْلُ الثَّانِي مِنْ أَيْنَ يُدْخَلُ مَكَّةَ وَفِي أَيِّ وَقْتٍ باب: مکہ مکرمہ میں کس راستے سے اور کس وقت داخل ہوا جائے
حدیث نمبر: 4319
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْفَتْحِ مِنْ كَدَاءٍ مِنْ أَعْلَى مَكَّةَ، وَدَخَلَ فِي الْعُمْرَةِ مِنْ كُدًىترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فتح مکہ کے موقع پر مکہ مکرمہ کی بالائی جہت کَدَاء کے راستے سے اس شہر میں داخل ہوئے اور عمرہ کے موقع پر کُدی کے راستے سے داخل ہوئے۔
وضاحت:
فوائد: … ’’کَدَائ‘‘ سے مراد ’’ثنیۂ علیا‘‘ اور ’’کُدی‘‘سے مراد ’’ثنیۂ سفلی‘‘ ہے، جن کا ذکر پچھلی دو احادیث میں گزر چکا ہے۔