حدیث نمبر: 4292
عَنْ طَاوُوسٍ قَالَ: قَدِمَ زَيْدُ بْنُ أَرْقَمَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَقَالَ لَهُ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَسْتَذْكِرُهُ: كَيْفَ أَخْبَرْتَنِي عَنْ لَحْمٍ أُهْدِيَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ حَرَامٌ، قَالَ: نَعَمْ أَهْدَى رَجُلٌ عُضْوًا مِنْ لَحْمِ صَيْدٍ، فَرَدَّهُ وَقَالَ: إِنَّا لَا نَأْكُلُهُ، إِنَّا حُرُمٌ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

۔ طاؤس سے روایت ہے کہ سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ تشریف لائے اورسیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے انہیں یاد دلاتے ہوئے کہا: آپ نے مجھے کیسے بیان کیا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محرم تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں گوشت پیش کیا گیا تھا۔ انھوں نے کہا: جی ہاں، ایک آدمی نے شکار کے گوشت کا ایک عضو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا تھا، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے واپس کر دیا اور فرمایا تھا: ہم یہ نہیں کھائیں گے، کیونکہ ہم محرم ہیں۔

حوالہ حدیث الفتح الربانی / كتاب الحج والعمرة / حدیث: 4292
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «أخرجه مسلم: 1195، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 19271 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19486»