الفتح الربانی
كتاب الحج والعمرة— حج اور عمرہ کے ابواب
الْفَصْلُ الثَّانِي فِي حُكْمِ التَّلْبِيَةِ وَالْجَهْرِ بِهَا باب: تلبیہ کا حکم اور اسے بآواز بلند پکارنا
حدیث نمبر: 4236
عَنْ ابْنِ عَبَّاسِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((إِنَّ جِبْرِيلَ أَتَانِي فَأَمَرَنِي أَنْ أُغْلِيَ بِالتَّلْبِيَةِ))ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: حضرت جبریل علیہ السلام میرے پاس آئے اور مجھ سے کہا کہ میں بلند آواز سے تلبیہ پکاروں۔
وضاحت:
فوائد: … ان تمام احادیث کا تقاضا یہ ہے کہ تلبیہ بآواز بلند پڑھا جائے، اگرچہ جمہور نے ان اوامر کو استحباب پر محمول کیا ہے۔