الفتح الربانی
كتاب الطهارة— طہارت کے ابواب
بَابٌ تَطْهِيرُ إِهَابِ الْمَيْتَةِ بِالدِّبَاغِ باب: مردار کے چمڑے کو رنگ کر پاک کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 420
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي جُلُودِ الْمَيْتَةِ قَالَ: ((إِنَّ دِبَاغَهَا قَدْ أَذْهَبَ نَجَسَهَا أَوْ رِجْسَهَا أَوْ خَبَثَهَا))ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مردار کے چمڑے کے بارے میں فرمایا: ”بیشک اس کا رنگنا اس کی نجاست کو ختم کر دیتا ہے۔“