الفتح الربانی
كتاب الحج والعمرة— حج اور عمرہ کے ابواب
بَابُ مَوَاقِيتِ الْإِحْرَامِ الْمَكَانِيَّةِ باب: مواقیت ِاحرام کے مقامات کا بیان
حدیث نمبر: 4145
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: وَقَّتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لِأَهْلِ الْمَشْرِقِ الْعَقِيقَترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اہل مشرق کے لئے عقیق کو میقات مقرر کیاہے۔
وضاحت:
فوائد: … اہل مشرق سے مراد کوفہ، بغداد، خوزستان، فارس، عراق اور خراسان ان سے متعلقہ علاقے کے لوگ ہیں۔ذات عرق سے پیچھے مشرق کی طرف ایک وادی کا نام عقیق ہے۔