الفتح الربانی
كتاب الحج والعمرة— حج اور عمرہ کے ابواب
بَابُ اعْتِبَارِ الزَّادِ وَالرَّاحِلَةِ مِنَ الِاسْتِطَاعَةِ وَكَذَلِكَ سَلَامَةِ الطَّرِيقِ وَوُجُودِ باب: زادِ راہ اور سواری کی دستیابی کے ساتھ ساتھ راستے کا پرامن ہونا اور عورت کے ساتھ محرم کا ہونا حج کی استطاعت میں سے ہے
حدیث نمبر: 4092
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: لَا يَحِلُّ لِامْرَأَةٍ تُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ تُسَافِرُ يَوْمًا وَلَيْلَةً (وَفِي رِوَايَةٍ: تُسَافِرُ لَيْلَةً، وَفِي رِوَايَةٍ: ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ، وَفِي رِوَايَةٍ: يَوْمًا تَامًا) إِلَّا مَعَ ذِي مَحْرَمٍ مِنْ أَهْلِهَاترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو عورت اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہے، اس کے لئے حلال نہیں کہ وہ ایک دن رات کا سفر محرم کے بغیر کرے۔ ایک روایت میں صرف ایک رات کا ، ایک روایت میں تین دنوں کا اور ایک روایت میں ایک مکمل دن کے سفر کا ذکر ہے۔
وضاحت:
فوائد: … ارشادِ باری تعالی ہے: {وَلِلّٰہِ عَلَی النَّاسِ حِجُّ الْبَیْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ اِلَیْہِ سَبِیْلًا۔} … ’’اور اللہ تعالی کے لیے ان لوگوں پر حج فرض ہے، جو اس کی طرف راہ پا سکتے ہیں۔‘‘ (سورۂ آل عمران: ۹۷)
’’راہ پا سکتے ہیں‘‘ سے مراد یہ ہے کہ آمدو رفت کے سفری اخراجات پورے ہوں، جبکہ پیچھے رہ جانے والے بیوی بچوں کے پاس جائز اخراجات موجود ہوں، راستہ پرامن ہو اور جان و مال محفوظ رہے، صحت و تندرستی کے لحاظ سے سفر کے قابل ہو، نیز عورت کے ساتھ محرم ہو۔ استطاعت میں مطلق طور پر سواری کی شرط نہیں لگائی جا سکتی، پیدل چلنے کی طاقت رکھنے والے سواری نہ ہونے کا عذر پیش نہیں کرسکتے۔