الفتح الربانی
كتاب الحج والعمرة— حج اور عمرہ کے ابواب
بَابُ اعْتِبَارِ الزَّادِ وَالرَّاحِلَةِ مِنَ الِاسْتِطَاعَةِ وَكَذَلِكَ سَلَامَةِ الطَّرِيقِ وَوُجُودِ باب: زادِ راہ اور سواری کی دستیابی کے ساتھ ساتھ راستے کا پرامن ہونا اور عورت کے ساتھ محرم کا ہونا حج کی استطاعت میں سے ہے
حدیث نمبر: 4084
(وَعَنْهُ مِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ) عَنْ أَبِي سَلْمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أُمِّ مَعْقِلٍ الْأَسَدِيَّةِ أَنَّهَا قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنِّي أُرِيدُ الْحَجَّ وَجَمَلِي أَعْجَفُ فَمَا تَأْمُرُنِي؟ قَالَ: ((اعْتَمِرِي فِي رَمَضَانَ، فَإِنَّ عُمْرَةً فِي رَمَضَانَ تَعْدِلُ حَجَّةً))ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ (دوسری سند) سیدہ ام معقل اسدیہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں حج کرنا چاہتی ہوں ،لیکن میرا اونٹ کمزور ہے، اب آپ مجھے کیا حکم دیں گے؟آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ماہِ رمضان میں عمرہ کر لینا، کیونکہ ماہِ رمضان میں عمرہ کرنا حج کے برابر ہے۔
وضاحت:
فوائد: … حج وعمرہ کے سفر کے لیے سواری کو مطلق طور پر شرط نہیں قرار دیا جا سکتا ہے، بلکہ یہ کہنا چاہیے کہ جو کسی بیمارییا دوری کی وجہ سے پیدل نہ چل سکتا ہو اور اس کے پاس سواری بھی نہ ہو تو اس پر حج فرض نہیں ہو گا۔