الفتح الربانی
كتاب الطهارة— طہارت کے ابواب
الْبَابُ الْأَوَّلُ فِي تَطْهِيرِ نَجَاسَةِ دَمِ الْحَيْضِ باب: حیض کے خون کو پاک کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 405
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
اس باب کے تحت درج ذیل، ذیلی ابواب اور احادیث آئی ہیں۔
عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ امْرَأَةٌ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! الْمَرْأَةُ يُصِيبُهَا مِنْ دَمِ حَيْضِهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((لِتَحُطِّهِ ثُمَّ لِتَقْرِصْهُ بِمَاءٍ ثُمَّ لِتُصَلِّ فِيهِ))ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدہ اسماء بنت ابو بکر رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں کہ ایک خاتون، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور کہا: ”اے اللہ کے رسول! عورت کو حیض کا خون لگ جاتا ہے،“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو چاہیے کہ وہ اس کو کھرچے، پھر پانی کے ساتھ ملے اور پھر اس میں نماز پڑھ لے۔“