الفتح الربانی
كتاب الطهارة— طہارت کے ابواب
بَابٌ فِي حُكْمِ الْبَوْلِ فِي الْمَاءِ الدَّائِمِ وَحُكْمِ الْوُضُوءِ أَوِ الِاغْتِسَالِ مِنْهُ باب: ساکن پانی میں پیشاب کرنے اور پھر اس سے وضو یا غسل کرنے کا حکم
حدیث نمبر: 394
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((لَا يَبُولَنَّ أَحَدُكُمْ فِي الْمَاءِ الدَّائِمِ ثُمَّ يَتَوَضَّأُ مِنْهُ)) وَفِي رِوَايَةٍ: ((ثُمَّ يَغْتَسِلُ مِنْهُ)) بَدَلَ ((يَتَوَضَّأَ))ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی آدمی کھڑے پانی میں ہرگز پیشاب نہ کرے، پھر وہ اس میں وضو کرے گا۔“ اور ایک روایت میں ہے: ”پھر وہ اس سے غسل کرے گا۔“ یہ الفاظ «یَتَوَضَّأُ» کی جگہ پر ہیں۔