الفتح الربانی
كتاب الطهارة— طہارت کے ابواب
بَابٌ فِي حُكْمِ الْمَاءِ الْمُتَغَيِّرِ بِطَاهِرٍ أَجْنَبِيٍّ عَنْهُ باب: طاہر اور خارجی چیز کے ملنے کی وجہ سے بدل جانے والے پانی کا حکم
حدیث نمبر: 388
وَعَنْهَا أَيْضًا قَالَتْ: اغْتَسَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَمَيْمُونَةَ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ، قَصْعَةٍ فِيهَا أَثَرُ الْعَجِينِترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا سے ہی مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے ایک برتن سے غسل کیا، اس میں آٹے کے نشانات تھے۔
وضاحت:
فوائد: … نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور سیدہ میمونہ ؓکا اکٹھا غسل کرنا، یہ صحیح مسلم کی حدیث ہے اور سیدہ میمونہ ؓسے مروی ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا آٹے کے نشانات والے برتن سے غسل کرنا، یہ صحیح بخاری کی حدیث ہے اور سیدہ ام ہانی ؓسے مروی ہے۔ ہم نے حدیث نمبر (۳۶۲)کی شرح میں مائے مطلق اور مائے نسبتی کے موضوع پر بحث کی ہے، وہاں اس حدیث کا ذکر بھی کیا ہے، محولہ مقام کی طرف رجوع کریں۔