الفتح الربانی
كتاب الطهارة— طہارت کے ابواب
الْبَابُ الْأَوَّلُ فِي طَهُورِيَّةِ مَاءِ الْبَحْرِ وَمَاءِ الْبِئْرِ باب: سمندر اور کنویں کے پانی کے طاہر ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 358
عَنْ مُوسَى بْنِ سَلَمَةَ أَنَّ سِنَانَ بْنَ سَلَمَةَ سَأَلَ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ مَاءِ الْبَحْرِ فَقَالَ: مَاءُ الْبَحْرِ طَهُورٌترجمہ:محمد محفوظ اعوان
موسیٰ بن سلمہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ سنان بن سلمہ رحمہ اللہ نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سمندر کے پانی کے حکم کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا: ”سمندر کا پانی پاک کرنے والا ہے۔“