الفتح الربانی
أبواب صلاة الجنازة— نماز جنازہ کے ابواب
فَضْلٌ مِنْهُ مَا جَاءَ فِي لَعْنِ زَائِرَاتِ الْقُبُورِ مِنَ النِّسَاءِ وَالْمُتَّخِذِينَ عَلَيْهَا الْمَسَاجِدَ وَالسَّرْجُ باب: قبروں کی زیارت کرنے والی عورتوں اور قبروں کو سجدہ گاہ بنانے والوں¤اور ان پر چراغ جلانے والوں پر لعنت کا بیان
حدیث نمبر: 3350
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَعَنَ زَوَّارَاتِ الْقُبُورِترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کثرت سے قبروں کی زیارت کرنے والی عورتوں پر لعنت کی ہے۔
وضاحت:
فوائد: … اگرچہ بعض اہل علم نے مذکورہ بالا احادیث کی روشنی میں یہ کہا ہے کہ عورتوں کے لیے قبرستان جاناغیر شرعی کام ہے، لیکن اس باب کی تمام احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ عورتیں بھی مردوں کی طرح قبروں کی زیارت کر سکتی ہیں، مذکورہ بالا احادیث آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس زمانے میں بیان فرمائی تھیں، جب مطلق طور پر قبرستان کی زیارت کرنا منع تھا، اس دعوی کے دلائل درج ذیل ہیں: