الفتح الربانی
كتاب الاعتصام بالكتاب والسنة— کتاب و سنت کو تھامنے کے ابواب
بَابٌ فِي الِاعْتِصَامِ بِكِتَابِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ باب: اللہ تعالیٰ کی کتاب کے ساتھ مضبوطی سے جم جانے کا بیان
حدیث نمبر: 325
عَنْ عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: نَزَلَ الْقُرْآنُ وَسَنَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ السُّنَنَ، ثُمَّ قَالَ: اتَّبِعُونَا فَوَاللَّهِ! إِنْ لَمْ تَفْعَلُوا تَضِلُّواترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: قرآن مجید نازل ہوا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مختلف طریقے جاری کیے، پھر انہوں نے کہا: ”پس تم ہم صحابہ کی پیروی کرو، اللہ کی قسم ہے کہ اگر تم اس طرح نہیں کرو گے تو گمراہ ہو جاؤ گے۔“
وضاحت:
فوائد: … سیدنا عمران ؓکا مقصود یہ ہے کہ صحابہ کرام قرآن مجید کی منازل اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنتوں کو جاننے والے اور اِن کا مشاہدہ کرنے والے تھے، اس لیے اس سلسلے میں ان کی پیروی کرنا ضروری ہے۔