الفتح الربانی
أبواب صلاة الجنازة— نماز جنازہ کے ابواب
بَابُ عَدَدِ تَكْبِيرِ صَلَاةِ الْجَنَازَةِ وَمَا جَاءَ فِي التَّسْلِيمِ مِنْهَا باب: نماز جنازہ میں تکبیرات کی تعداد اور سلام کا بیان
حدیث نمبر: 3175
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ((كَبِّرُوا عَلَى مَوْتَاكُمْ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ أَرْبَعَ تَكْبِيرَاتٍ))ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیّدنا جابر بن عبدا للہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: دن ہو یا رات، تم اپنے مردوں پر نماز پڑھتے ہوئے چار تکبیرات کہا کرو۔
وضاحت:
فوائد: … یہ حدیث تو ضعیف ہے، تاہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فعل سے چارتکبیرات ثابت ہیں۔