حدیث نمبر: 3135
(وَعَنْهُ مِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ) عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((مَنْ تَبِعَ جَنَازَةً حَتَّى يُصَلِّيَ عَلَيْهَا فَإِنَّ لَهُ قِيرَاطًا))، فَسُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْقِيرَاطِ، فَقَالَ: ((مِثْلُ أُحُدٍ))
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان

(دوسری سند) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو جنازے کے ساتھ چلا، یہاں تک کہ اس پر نماز پڑھی تو اس کے لیے ایک قیراط ثواب ہے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے قیراط کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: احد پہاڑ کی طرح ہوتا ہے۔

وضاحت:
فوائد: … اہل عرب کے ہاں قیراط بہت تھوڑی مقدار پر مشتمل ایک وزن کا نام تھا، اس لیے صحابہ نے اس کو سامنے رکھتے ہوئے سوال کیا، مزید وضاحت باب کے آخر میں آئے گی۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / أبواب صلاة الجنازة / حدیث: 3135
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «انظر الحديث بالطريق الأول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 4650»