الفتح الربانی
كتاب العلم— علم کے ابواب
بَابٌ فِي النَّهْي عَنْ كِتَابَةِ الْحَدِيثِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ وَالرُّخْصَةِ فِي ذَلِكَ باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث کو لکھنے سے منع کرنے اور اس کی رخصت دینے کا بیان
حدیث نمبر: 295
عَنْ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: دَخَلَ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَلَى مُعَاوِيَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَحَدَّثَهُ حَدِيثًا فَأَمَرَ إِنْسَانًا أَنْ يَكْتُبَ فَقَالَ زَيْدٌ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ نَهَى أَنْ نَكْتُبَ شَيْئًا مِنْ حَدِيثِهِ فَمَحَاهُترجمہ:محمد محفوظ اعوان
عبدالمطلب بن عبداللہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور ان کو ایک حدیث بیان کی، انہوں نے ایک انسان کو حکم دیا کہ وہ یہ حدیث لکھ لیں، لیکن سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے کہا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی حدیث لکھنے سے منع فرمایا ہے،“ پس انہوں نے اس کو مٹا دیا۔
وضاحت:
فوائد: … ان احادیث سے معلوم ہوا کہ صرف قرآن کو لکھنے کا حکم دیا اور احادیث کو لکھنے سے منع کر دیا، اس کی مزید وضاحت اگلے باب میں آ رہی ہے۔