الفتح الربانی
أبواب صلاة الاستسقاء— نمازِ استسقاء کے ابواب
بَابُ تَحْوِيلِ الْإِمَامِ وَالنَّاسِ أَرْوِبَتِهِمْ فِي الدُّعَاءِ وَصِفَةِ وَوَقْتِهِ باب: امام اور لوگوں کا دعا کے دوران اپنی اپنی چادریں تبدیل کرنے اور ان کی کیفیت اور وقت کا بیان
حدیث نمبر: 2938
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ اسْتَسْقَى وَعَلَيْهِ خَمِيصَةٌ لَهُ سَوْدَاءُ فَأَرَادَ أَنْ يَأْخُذَ بِأَسْفَلِهَا فَيَجْعَلَهُ أَعْلَاهَا فَثَقُلَتْ عَلَيْهِ فَقَلَبَهَا عَلَيْهِ، الْأَيْمَنُ عَلَى الْأَيْسَرِ وَالْأَيْسَرُ عَلَى الْأَيْمَنِترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیّدنا عبد اللہ بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بارش کے لیے دعا کی، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سیاہ رنگ کی چادر تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چاہا کہ اس کے نچلے حصے کو پکڑ کر اس کو اوپر کردیں، لیکن جب یہ کام مشکل ہوگیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (اس کے اوپر والے حصے کوہی) پلٹ دیا، یعنی دایاں بائیں پر اور بایاں دائیں پر۔